ابنا: ہفتے کي رات تہران ميں غير ملکي سفيروں اور عالمي اداروں کے نمائندوں کے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران کا اسلامي انقلاب ايک تاريخ ساز انقلاب ہے جسکا مقصد انصاف، آزادي اور استقلال کا حصول ہے لہذا اس نظريے سے يہ انقلاب پوري انسانيت سے تعلق رکھتا ہے- صدر کا کہنا تھا کہ اسلامي انقلاب نے ايران ميں صرف سياسي تبديلي پيدا نہيں کي بلکہ يہ انقلاب ايک پائيدار اور عميق انساني تحريک ہے- اسلامي انقلاب ايران کا مقصد دنيا پر ايرانيوں کي حکمراني قائم کرنا نہيں ہے- ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي انقلاب کي حقيقت کا ادراک رکھنے والے جانتے ہيں کہ جہانباني کا دعوی سراسر غلط ہے-انہوں نے کہا کہ اسلامي انقلاب دوسروں کے حقوق غصب کرنے، ايرانيوں کي بالادستي قائم کرنے يا قومي اور مذہبي تعصبات کے لئے نہيں آيا-صدر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ خدا وند متعال، انساني سماج کے لئے ظلم ، جارحيت اور قتل و غارتگري کو پسند نہيں کرتا بلکہ چاہتا ہے کہ تمام انسان امن اور چين سے زندگي گزاريں.
.......
/169